اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)ایشیاکپ میں بھارت کے خلاف سپر فور مرحلے کے میچ میں نسیم شاہ اور حارث رﺅف کی انجریز نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی پریشانیوں میں اضافہ کردیا،دونوں باولرز کی انجریز کا جائزہ لینے کے بعد ایشیا کپ میں شرکت کا فیصلہ ہوگا تاہم ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ گرین شرٹس کے دونوں فاسٹ بولرز سری لنکا کے خلاف اہم میچ سے قبل باہر ہو سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:شاہین آفریدی اور انشا کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی
پاکستان نے نسیم شاہ اور حارث کے بیک اپ کے طور پر شاہنواز دھانی اور زمان خان کو طلب کرلیا ہے،دوسری جانب ٹیم انتظامیہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی)کی ٹیکنیکل کمیٹی سے صرف اس صورت میں متبادل کی درخواست کرے گی،اس بات کا قوی امکان ہے کہ حارث اور نسیم جمعرات کو سری لنکا کے خلاف پاکستان کے آخری سپر 4 میچ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:معروف فٹبالر رونالڈو نے اپنا لگژری ہوٹل مراکش کے زلزلہ متاثرین کیلئے کھول دیا