لاہور(سپورٹس ڈیسک) افسران کے کسینو جانے کے معاملے پر بالآخر پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) بھی حرکت میں آگیا اور متعلقہ افسرا ن کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ، صاحب لوگوں کا جواب بھی آگیا اور ان کاکہناتھاکہ کھانا کھانے گئے تھے ، رات گئے ریسٹو رنٹ بند ہونے کی وجہ سے کھانے کیلئے مجبورا کسینو کارخ کرنا پڑا۔ یادرہے کہ کولمبو کے کسینو میں تین دن پہلے جنرل منیجر انٹرنیشنل عدنان علی اور حال ہی میں میڈیا کے شعبے کا چارج لینے والے عمر فاروق کالسن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی اس کے بعد چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر نے جواب طلب کیا تھا ۔
