رباط(مانیٹرنگ ڈیسک)فٹبال کی دنیا کے اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے مراکش کے زلزلہ متاثرین کے دل جیت لئے،معروف فٹبالر نے اپنا لگژری ہوٹل زلزلہ متاثرین کیلئے کھول دیا۔
یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی ورلڈکپ ٹرافی افغانستان پہنچ گئی
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مراکش میں جمعے کی رات 6.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا،جس کے نتیجے میں درجنوں مکانات زمین بوس ہو گئے تھے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 2000 سے تجاوز کر گئی ہے،ہزاروں افراد زخمی ہیں، سٹار فٹبالر رونالڈو نے مراکش میں اپنا لگژری ہوٹل زلزلہ متاثرین کیلئے وقف کر دیا ہے،جس کے ذریعے زلزلہ متاثرین کو پناہ فراہم کی جارہی ہے،واضح رہے کہ سٹار فٹبال رونالڈو کا ہوٹل 4 سٹار ہے جس میں ضروریات زندگی کی تمام سہولیات موجود ہیں،ہوٹل کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں سوئمنگ پول،فٹنس سینٹر اور ریسٹورنٹ بھی موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا