کولمبو(سپورٹس ڈیسک)حارث رﺅف کے بعد قومی ٹیم کے سٹار فاسٹ بولر نسیم شاہ بھی کولمبو میں بھارت کیخلاف جاری سپر 4 مقابلے میں انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق اپنے آخری اوور کی دوسری گیند کرنے کے بعد وہ اپنی کلائی پکڑے میدان سے باہر چلے گئے۔نسیم اوورز اپنا پورا کوٹہ مکمل نہیں کر سکے اور افتخار احمد کو 49 واں اوور مکمل کرنے کے لیے بقیہ چار گیندیں کرانا پڑیں۔نسیم شاہ نے بغیر کوئی وکٹ لیے 9.4 اوورز میں 53 رنز دیے۔یاد رہے کہ حارث رﺅف بھی ان فٹ ہونے کے باعث بھارت کیخلاف میچ میں باﺅلنگ نہ کراسکے۔
یہ بھی پڑھیں:شاہین آفریدی نے جسپریت بمراہ کو تحفہ کیوں دیا، جانیے