کولمبو (اسپورٹس ڈیسک)ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کل تک کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں، 24.1 اوورز کے کھیل کے بعد تیز ہوئی تو امپائرز نے میچ روک دیا۔ میچ کے دوران فخر زمان کی گراو¿نڈ اسٹاف کے ہمراہ کور بچھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی،جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستانی اوپنر فخر زمان گراﺅنڈ اسٹاف کے ہمراہ کور بچھاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔خیال رہے کہ پاک بھارت ٹاکرا میں ممکنہ بارش کے پیش نظر سوموار کا دن ریزرو رکھا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ سپر فور مرحلہ، پاک بھارت ٹاکرا بارش کے باعث ملتوی