کولمبو(سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ سے ملاقات کی اور انہیں والد بننے پر مبارکباد دی ہے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نے جسپریت بمراہ سے بچے کی پیدائش پر نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ انہیں اس حوالے سے تحفہ بھی دیا۔شاہین آفریدی بھارتی بولر کو تحفہ پیش کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ میری طرف سے شہزادے کےلیے تحفہ ہے۔تحفہ قبول کرنے کے بعد جسپریت بمرا بھی گرم جوشی سے جواب دیتے ہوئے شاہین آفریدی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ ڈیجیٹل کی جانب سے اس سلسلے میں ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ سپر فور مرحلہ، پاک بھارت ٹاکرا بارش کے باعث ملتوی