ایشیا کپ کے سپر فورمرحلے میں پاک بھارت میچ کے دوران بارش کا امکان

ایشیا کپ کے سپر فورمرحلے میں پاک بھارت میچ کے دوران بارش کا امکان

کولمبو(سپورٹس ڈیسک)ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں اتوار کو پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آپس میں مدمقابل ہوںگی۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کولمبو میں اتوار کومدمقابل ہوں گی، میچ کے دوران 90 فیصد بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے تاہم صبح کولمبو میں سورج نکلا رہا۔دوسری جانب پاکستان اور بھارت کے اہم ترین میچ کے لیے ایشین کرکٹ کونسل نے ریزرو ڈے بھی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،اگر پاکستان اور بھارت کا میچ اتوارکو نہیں ہوتا تو اگلے روز مکمل کیا جائے گا۔قبل ازیں گراونڈاسٹاف نے حوالے سے بتایا ہے کہ پچ اور آوٹ سرکل کو مکمل طور پر کور کردیا گیا ہےجبکہ میٹرولوجی ڈیپارٹمنٹ سری لنکا نے کل60فیصد تک بارش کی پیشگوئی کررکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں