ممبئی (سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر جسپریت بمراہ پاک بھارت ٹاکرے کیلئے سری لنکا پہنچ گئے، آج سے ٹیم کے ہمراہ پریکٹس کا آغاز کریں گے۔
اسپورٹس سے متعلق خبریں شائع کرنے والی ویب سائٹ ‘کرک انفو’ کے مطابق بمراہ ایشیا کپ سے مختصر وقفہ لینے کے بعد دوبارہ ٹیم میں شامل ہوگئے ہیں۔ بمراہ 10 ستمبر کو پاکستان کے خلاف کھیلے جانے والے سپر 4 میچ کیلئے جمعہ کی صبح کولمبو پہنچے۔رپورٹ کے مطابق آج شام کو بمراہ کولمبو کے پریم داسا اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کیلئے ٹیم میں شامل ہوں گے۔ عین ممکن ہے بارش کے باعث بھارتی ٹیم کو گزشتہ روز کی طرح آج بھی ان ڈور پریکٹس کرنی پڑے۔خیال رہے کہ جسپریت بمراہ 2 ستمبر کو پاک بھارت ٹاکرے کے فوراً بعد ایشیا کپ چھوڑ کر وطن واپس روانہ ہوگئے تھے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے اپنے گھر ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری سناتے ہوئے اچانک ٹیم کو چھوڑ کر جانے کی وجہ بتائی۔بمراہ کا کہنا تھا کہ ‘آج ہم نے اپنے چھوٹے بیٹے انگد جسپریت بمراہ کو دنیا میں خوش آمدید کہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ورلڈکپ2023 کون سی ٹیمیں جیت سکتی ہیں ؟ شعیب اختر نے بتا دیا