ایشیا کپ، بنگلہ دیش سے جیت کے بعد بابراعظم کا بیا ن

ایشیا کپ، بنگلہ دیش سے جیت کے بعد بابراعظم کا بیا ن

لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش سے جیت کا کریڈٹ ساری ٹیم کو جاتا ہے ، خاص طور پر ہمارے باولرز نے پہلے دس اوورز بہت اچھی گیند بازی کی۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق بابر اعظم نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہنا کہ حارث روف نے بہت اچھی باولنگ کی ، فاسٹ باولرز کو پچ سے اچھی مدد ملی اور فہیم اشرف نے بھی اچھی باولنگ کی۔بابراعظم نے مزید کہا کہ جیت سے اعتماد بڑھتا ہے ، ہم کسی پریشر میں نہیں ہیں ، ٹیم اپنا سو فیصد دینے کی کوشش کر رہی ہے۔خیال رہے کہ پاکستان نے ایشیا کپ راونڈ فور کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو سات وکٹوں سے ہرا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ سپر 4 مرحلہ میں پاک بھارت میچ ہر صورت کروانے کا فیصلہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں