ایشیا کپ، نیپال نے بھارت کو جیت کے لیے ہدف دے دیا

ایشیا کپ، نیپال نے بھارت کو جیت کے لیے ہدف دے دیا

پالی کیلے(سپورٹس ڈیسک)ایشیا کپ گروپ اے کے اہم میچ میں نیپال نے بھارت کو جیت کے لیے 230 رنز کا ہدف دے دیا۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق پالی کیلے میں کھیلے جا رہے میچ میں نیپال نے بھارت کو جیت کے لیے 230 رنز کا ہدف دے دیا ۔نیپال کی جانب سے آصف شیخ نے 58، سومپال کامی 48 جب کہ کوشال 38 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ بھارت کی جانب سے محمد سراج اور رویندرا جڈیجا نے تین تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔خیال رہے کہ آج بھی کینڈی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ میچ بارش سے متاثر ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو 1، 1 پوائنٹ ملے گا۔نیپالی ٹیم کیلئے اگلے مرحلے تک پہنچنے کی صرف ایک ہی صورت ہے جس میں انہیں بھارت کو شکست دینا پڑے گی۔ ایسی صورتحال کے بعد نیپال کرکٹ ٹیم 2 پوائنٹ حاصل کرکے بھارت کو ایونٹ سے نکال سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں