خیبرپختونخوا(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر سہیل خان نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق سہیل خان نے سوشل میڈیا پر اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیاہے، انہوں نے اپنے کیرئیر میں 8 ٹیسٹ، 13 ون ڈے اور 5 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے اور مجموعی طور پر 51 وکٹیں حاصل کیں ہیں۔سہیل خان نے سری لنکا کے خلاف فروری 2009 میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا، 39سالہ کرکٹر سہیل خان نے کہا ہے کہ میں فرنچائز کرکٹ کھیلنے کیلئے پر عزمِ ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ ،پاکستانی فاسٹ باولرز نے تاریخ رقم کر دی