ایشیا کپ ، بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان میچ کا نتیجہ آگیا

ایشیا کپ ، بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان میچ کا نتیجہ آگیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ کے چوتھے میچ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کو89 رنز سے شکست دیدی۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق بنگلہ دیشی ٹیم کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔پاکستان کی مہمان نوازی بڑی اچھی ہے،مگر سکیورٹی کی وجہ سے ہم زیادہ باہر نہیں جا سکتے،کپتان افغان کرکٹ ٹیمبنگلہ دیش کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 334 رنز بنائے۔مہدی حسن میراز 112 اورنجم الحسین شانتو نے104 رن بنائے۔کپتان شکیب الحسن 32، محمد نعیم28 اورمشفق الرحیم نے 25رن سکور کئے،شمیم حسین 11اور عفیف حسین نے 4رنز بنائے، افغان باﺅلر مجیب الرحمان اورگلبدین نائب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں افغانستان کی پوری ٹیم 44.3 اوورز میں 245 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی۔ابراہیم زدران 75رن بنا کر نمایاں رہے،کپتان حشمت اللہ شاہدی51اوررحمت شاہ نے33رنز بنائے۔راشدخان 24،نجیب اللہ زدران17اورگلبدین نائب نے 15 رنز کی اننگز کھیلیں۔تسکین احمد نے4،شوریف اسلام 3،حسن محمود اورمہدی حسن میراز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی

یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ ،پاکستانی فاسٹ باولرز نے تاریخ رقم کر دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں