لاہور(سپورٹس ڈیسک)افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے کپتان حشمت اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی مہمان نوازی بڑی اچھی ہے مگر سکیورٹی کی وجہ سے ہم زیادہ باہر نہیں جا سکتے۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حشمت اللہ شہیدی نے کہا کہ پاکستان میں ہمیں بڑی زبردست سکیورٹی دی جارہی ہے،پاکستان میں موجود افغان شائقین سپورٹ کرنے آئیں گے۔ہماری ٹیم گزشتہ سالوں کی نسبت کافی مضبوط ہے،ہماری ٹیم میں نوجوان کھلاڑی اچھا پرفارم کرتے ہیں۔اپنی خامیوں کی نشاندہی کی، قابو پانے کی کوشش کریں گے،بنگلہ دیش بھی اچھی ٹیم ہے، شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ہمارا مڈل آرڈر اس طرح سے پرفارم نہیں کر سکا جس طرح ہم چاہتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:شاہیں آفریدی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا