haris

حارث رﺅف نے بھی پہلا شکار کر لیا

پالی کیلے (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی تیسری وکٹ 48 سکور پر گر گئی،ایشیا کپ کے بڑے معرکے میں بارش رکتے ہی پاکستان کو تین کامیابیاں مل گئیں،شاہین آفریدی نے یکے بعد دیگرے دو بھارتی کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تو حارث روف نے بھی کھاتہ کھولتے ہوئے شریاس کو 14 کے سکور پر آوٹ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی کپتان روہت شرما کلین بولڈ
”پاکستان ٹائم“کے مطابق بارش کے بعد میچ شروع ہوا تو شاہین شاہ آفریدی نے چوتھی ہی گیند پر بھارتی کپتان روہت شرما کو کلین بولڈ کردیا، وہ 11 رنز بناسکے،اپنے اگلے اوور کی تیسری گیند پر شاہین آفریدی نے ویرات کوہلی کو بھی بولڈ کرکے پویلین واپس بھیج دیا،وہ 4 رنز بناسکے۔بھارتی کھلاڑی شریاس 14سکور بنا کر حارث روف کا شکار بنے،بھارت کی تیسری وکٹ 48سکور پر گری۔ بھارت پہلے دس اوور میں اپنی تین اہم وکٹوں سے محروم ہو چکا ہے ۔اس سے قبل بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم صرف4.2 اوورز کے کھیل کے بعد ہی بارش کے باعث میچ روک دیا گیا تھا۔روہت شرما نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ موسم کا عمل دخل ہوسکتا ہے لیکن ہم اس بارے میں زیادہ نہیں سوچتے۔


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں