ایشیا کب2023 ، پاک بھارت میچ بارش کی نذر ہونے کا امکان

ایشیا کب2023 ، پاک بھارت میچ بارش کی نذر ہونے کا امکان

کولمبو(سپورٹس ڈیسک)ایشیا کپ کے دوران 2 ستمبر کو پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق پا ک بھارت میچ کے حوالے سے اطلاعات ہیں کہ 2 ستمبر کو پاک بھارت میچ کے دوران پالی کیلے میں 80 فیصد سے زائد بارش کا امکان ہے اگر یہ پیش گوئی درست ثابت ہو جاتی ہے اور میچ بارش کی نذر ہو جاتا ہے تو دونوں ٹیموں کو یکساں پوائنٹس ملیں گے۔میچ بارش کی نذر ہونے کی وجہ سے پاکستان سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کر جائے گا جبکہ بھارت کو اگلے مرحلے میں داخل ہونے کیلئے نیپال کی ٹیم شکست دینا پڑے گی۔خیال رہے کہ سری لنکا میں ایشیا کپ کے شیڈول میچز کا بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ سے قبل بنگلا دیش کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں