عمان(سپورٹس ڈیسک)سلطنت عمان میں کرکٹ میچ کے دوران ایک پاکستانی کھلاڑی گرِ کر جاں بحق ہو گیا جس پر کرکٹ برادری اور پاکستانی کمیونٹی صدمے میں ہے۔ متوفی محمد جعفر کی عمر 38تھی، ایک عینی شاہد اور ٹیم کے ساتھی غلام عباس نے کہا کہ جعفر آوٹ ہونے کے بعد پویلین میں واپس آئے اور کرسی پر بیٹھ گئے اور پانی مانگتے ہوئے اچانک گرِ گئے،غلام عباس کے بقول میں چند دیگر ساتھیوں کے ساتھ اسے اپنی کار میں الحیل کے قریبی ہسپتال لے گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی جان بچانے کی سرتوڑ کوشش کی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے،ڈاکٹرز کا کہناہے کہ جعفر کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ،جعفر کا تعلق پاکستان کے شہر گجرات سے ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ سے قبل بنگلا دیش کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر