اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے بڑے ٹورنامنٹس سے چند ہفتے قبل کرکٹ ٹیم نے عالمی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے دنیا بھر کی ٹیموں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہی شاہ آفریدی ، نسیم شاہ، حارث رﺅف فہیم اشرف اور محمد وسیم جونیئر کے پیس اٹیک کر خوب چرچا ہو رہا ہے، رفتار اور سوئنگ کے باعث پاکستانی پیس اٹیک کو ایشین کنڈیشن میں سب سے خطرناک بولنگ اٹیک کہا جارہا ہے۔بھارتی پنڈت اور کرکٹ گرو اس کا بات دعوی کر رہے ہیں کہ کہ بابر اعظم کی کپتانی میں پاکستانی ٹیم بھارت سے زیادہ مضبوط نظر آرہی ہےجبکہ بھارتی بیٹرز بھی پاکستانی بولرز کا سامنا کرنے کیلئے تیاریاں کر رہے ہیں۔بھارتی کپتان روہت شرما شاہین شاہ کا سامنا کرنے کیلئے تیاری میں مصروف ہیں جبکہ ویرات کوہلی کیمپ میں اسپنرز پر تیاری کر رہے ہی
یہ بھی پڑھیں:ورلڈ اتھلیٹکس چمپئن شپ: جیولن تھرو مقابلوں کے فائنل میں ارشد ندیم نے سلور میڈل جیت لیا
ں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی موجودہ ٹیم کی خوبی یہ ہے کہ وہ بڑے مارجن سے بھی میچ جیت رہی ہے اور بڑے اہداف کو قریب ا?کر بھی حاصل کر لیتی ہے۔پاکستانی بولنگ کیساتھ ساتھ بیٹنگ لائن میں دنیا کے بیٹربابراعظم،محمد رضوان،امام الحق،فخر زمان،افتخار احمد،سلمان علی ا?غا،سعود شکیل شامل ہیں۔بھارتی مشہور تجزیہ کار ہارشا بھوگلے نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کو حریف ٹیموں کیلئے خطرے کا سگنل قرار دیا ہے۔