افغانستان کو کلین سویپ کرنے کے بعدقومی ٹیم کی وطن واپسی، کھلاڑی آج سہ پہر ملتان پہنچیں گے

افغانستان کو کلین سویپ کرنے کے بعدقومی ٹیم کی وطن واپسی، کھلاڑی آج سہ پہر ملتان پہنچیں گے

کولمبو ( سپورٹس ڈیسک) قومی ٹیم نے افغانستان کے خلاف 3 روزہ سیریز کھیلنے کے بعد سری لنکا سے وطن واپسی کیلئے اڑان بھر لی۔

یہ بھی پڑھیں:افغانی باﺅلر کی بابر اور امام سے بدتمیزی، کوچز نے معذرت کرلی
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم وطن واپسی کیلئے آج ہوٹل سے کولمبو ایئرپورٹ پہنچی۔ قومی کرکٹ ٹیم نجی ایئرلائن کے ذریعے کولمبو سے ملتان پہنچے گی۔قومی ٹیم کی کھلاڑی آج ملتان پہنچنے کے بعد آرام کریں گے جس کے بعد 29 اگست سے پریکٹس سیشن کا آغاز ہوگا۔ پریکٹس سیشن 3 گھنٹے تک جاری رہے گا، اس سے پہلے کپتان بابر اعظم پریس کانفرنس بھی کریں گے۔کپتان بابر اعظم، امام الحق اور نسیم شاہ ملتان کے بجائے لاہور اتریں گے۔ اس کے علاوہ لنکن پریمیئر لیگ میں موجود قومی کھلاڑیوں کو بھی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کی جانب سے آرام دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان اور نیپال کی ٹیموں کے درمیان ایشیا کپ کا میچ 30 اگست کو ملتان میں شیڈول ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں