ایشیا کپ ،پاکستانی سکواڈ میں ایک اور کھلاڑی کا اضافہ ہوگیا

ایشیا کپ ،پاکستانی سکواڈ میں ایک اور کھلاڑی کا اضافہ ہوگیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کی میزبانی میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ 2023 کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے سکواڈ میں ایک اور کھلاڑی کا اضافہ ہوگیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق بائیں ہاتھ کے بیٹسمین سعود شکیل کو بھی پاکستان کے 17 رکنی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ طیب طاہر بطور ٹریولنگ ریزرو ٹیم کے ساتھ رہیں گے۔ذرائع کے مطابق سعود شکیل کو منتخب کرتے وقت جن عوامل کو اہمیت دی گئی اس میں ان کی سپن کو بہتر انداز میں کھیلنے کی صلاحیت، سری لنکن کنڈیشنز میں حالیہ پرفارمنسز اور ان کا لیفٹ ہینڈر ہونا شامل ہے، مینجمنٹ سمجھتی ہے کہ سعود شکیل مارڈرن ڈے کرکٹ کے اصولوں پر پورا اترتے ہیں۔خیال رہے کہ سعود شکیل کو اس سے قبل صرف افغانستان سے سیریز کےلیے ٹیم میں رکھا گیا تھا۔پی سی بی کے مطابق پاکستان کرکٹ سکواڈ کل 27 اگست کو سری لنکا کے شہر کولمبو سے ملتان پہنچے گا۔لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں شرکت کرنے والے پلیئرز کو پہلے لاہور جانے کی اجازت دی گئی ہے۔بابر اعظم، نسیم شاہ اور امام الحق کل لاہور جائیں گے اور وہ پیر کو ملتان پہنچیں گے۔ادھر ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ملتان میں پہلا ٹریننگ سیشن 29 اگست کو کرے گی۔واضح رہے کہ ایشیا کپ کا افتتاحی میچ پاکستان اور نیپال کے درمیان 30 اگست کو ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں