لاہور (سپورٹس رپورٹر)معروف کرکٹر اور سابق کپتان محمد یوسف کی49ویں سالگرہ آج 27اگست اتوار کومنائی جائے گی۔ ”پاکستان ٹائم“کے مطابق محمد یوسف 27اگست 1974ءکو لاہور میں پیدا ہوئے ان کا پرانا نام یوسف یوحنا تھا لیکن پھر دین اسلام کی تعلیمات سے متاثر ہو کر وہ سال2005ءمیں حلقہ بگوش اسلام ہو گئے۔محمد یوسف نی1998ءمیں یوسف یوحنا کے نام سے انٹر نیشنل کرکٹ کیریئر کا آغاز کیاانہوں نے 2005ءمیں اسلام قبول کیا جس کے بعد ان پر فتوحات اور شہرت کے دروازے وا ہوتے گئے۔محمد یوسف نے 88ٹیسٹ میچوں میں7431رنز بنائے جن میں24سنچریاںاور32نصف سنچریاں شامل ہیں۔انہوں نی282ون ڈے میچوں میں9624رنز بنائے جن میں 15سنچریاں اور 64نصف سنچریاںشامل ہیں۔10مارچ2010ءکومحمد یونس اور محمد یوسف پرباہمی اختلافات سے قومی کرکٹ ٹیم کو نقصان پہنچانے کے جرم میںغیر معینہ کیلئے پابندی عائد کر دی گئی۔محمد یوسف نی29مارچ2010ءکو ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
