کولمبو (سپورٹس ڈیسک) تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو جیت کیلئے 269 رنز کاہدف دے دیا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق کولمبو میں سیریز کے آخری میچ کے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ آج پہلے 10 اوور مشکل ہوں گے، زیادہ سے زیادہ رنز بنا کر افغان ٹیم پر دباو¿ بڑھائیں گے۔بابر اعظم نے بتایا کہ میچ کے لیے ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی ہیں۔ سعود شکیل، فہیم اشرف، محمد نواز اور وسیم جونیئر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ حارث روف، نسیم شاہ، افتخار احمد اور اسامہ میر کو آرام دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ گرین شرٹس ابتدائی 2 میچ جیت کر پہلے ہی سیریز اپنے نام کر چکے ہیں۔
