نیو یارک واریئرز کی چوتھی فتح،پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن مستحکم

فلوریڈا (سپورٹس ڈیسک)یو ایس ماسٹرز ٹی 10 لیگ میں نیو یارک واریئرز نے ٹیکساس چارجرز کو 6 رنز سے شکست دیکر مقابلے میں چوتھی فتح حاصل کر لی۔

یہ بھی پڑھیں:دوسرے ون ڈے میں پاکستان سے شکست پر افغان کپتان کا جذباتی بیان سامنے آگیا
نیو یارک واریئرز نے مقررہ 10 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز بنائے اور چارجرز کو 8 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز تک محدود کر دیا۔عبدالرحمٰن نے پہلے ہی اوور میں محمد حفیظ اور اوپل تھرنگا دونوں کو آوٹ کر کے واریئرز کا شاندار آغاز کیا۔ اس کے بعد کپتان بین ڈنک اور سری لنکن آل راونڈر تھیسارا پریرا نے بالترتیب 16 اور 19 رنز بنائے۔دونوں نے اچھی کارکردگی دکھائی تاہم وہ لمبی اننگز نہیں کھیل سکے کیونکہ چارجز 6.2 میں 71 رنز پر جدوجہد کر رہے تھے اس سکور پر ان کی 7 وکٹیں گر چکی تھیں تاہم فل مسٹرڈ اور سہیل تنویر نے ناقابل بیان کارکردگی دکھاتے ہوئے ٹیکساس چارجرز کو ہدف کے قریب پہنچادیا تھا۔ میچ آخری بال تک جاری رہا۔اس وقت ٹیکساس کو فتح کے لئے 7 رنز درکار تھے تاہم سہیل تنویر لانگ ان باونڈری پر کیچ آوٹ ہو گئے یوں نیویارک واریئرز نے 6 رنز سے میچ جیت لیا۔اس سے قبل ٹیکساس چارجرز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔سہیل تنویر نے 7 ویں اوور میں 2 وکٹیں حاصل کیں اس وقت وارئیرز کا سکور 5 وکٹوں کے نقصان پر 58 رنز تھا۔اس کے بعد کپتان مصباح الحق اور عبدالرزاق نے اننگز کی آخری 21 گیندوں پر 57 رنز بنائے۔عبدالرزاق نے 14 گیندوں پر 35 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 4 چھکے اور ایک چوکا شامل تھا اس سے ٹیم کا سکور مقررہ 10 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں