نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیائے فٹ بال کے معروف کھلاڑی اور ارجنٹائن کے سٹارفٹ بالر لیونل میسی نے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا۔
”پاکستان ٹائم” کے مطابق لیونل میسی نے امریکا کے فٹبال کلب انٹرمیامی کو لیگز کپ میں کامیابی دلاکر کلب کیلئے اپنی پہلی ٹرافی جیتی جبکہ مجموعی طور پر یہ انکی 44 ویں ٹرافی ہے جس کے بعد وہ 44 ٹرافیاں جیتنے والے دنیا کے واحد فٹ بالر بن گئے ہیں۔لیگز کپ کے فائنل میں انٹر میامی نے نش ول کلب کے خلاف پینالٹی ککس پر 10-9 سے کامیابی حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں:بابر اعظم اور ورات کوہلی کا تقابل،عاقب جاوید نے بڑی نشاندہی کر دی
خیال رہے کہ لیونل میسی نے ارجنٹائن کیلئے فیفا ورلڈ کپ 2022 سمیت 5 ٹائٹل جیتے ہیں جبکہ اپنے کلب کیریئر میں انہوں نے بارسلونا کلب کیلئے لا لیگا اور یو ای ایف اے چیمپئنز لیگ سمیت 35 ٹرافیاں جیتی ہیں۔