کیپ ٹاون (سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر اے بی ڈویلیئرز نے ورلڈ کپ 2023 کیلئے اپنی 4 سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:بابر اعظم اور ورات کوہلی کا تقابل،عاقب جاوید نے بڑی نشاندہی کر دی
اپنے یو ٹیوب چینل پر سٹار کرکٹر اے بی ڈویلیئرز نے رواں سال بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کیلئے اپنی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے ناموں کا اعلان کیا جس میں آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور بھارت شامل ہیں تاہم اس فہرست میں حیران کن طور پر پاکستان شامل نہیں ہے۔ اے بی ڈویلیئرز نے کہا کہ میں نے اپنی فہرست میں تین غیر ایشیائی ٹیموں کو شامل کیا ہے جو رسکی ہے تاہم میں اس پر قائم رہوں گا،میرے خیال میں بھارت کی وکٹیں اچھی ہوں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اور انگلینڈ فائنل میں پہنچ سکتی ہیں تاہم بھارتی ٹیم ہوم گراﺅنڈ اور کراوڈ کا ایڈوانٹج حاصل کر کے ورلڈ کپ جیت کر تاریخ رقم کر سکتی ہے۔سٹار کرکٹر نے کہا کہ پاکستان ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے کافی امکانات ہیں تاہم میں جنوبی افریقہ کے ساتھ جاوں گا،پروٹیز ٹیم نا تجربہ کار مگر بہت اچھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بابر اعظم سے دوستی مجھے ہمیشہ مہنگی پڑی،عثمان قادر کا انکشاف