سری لنکن کرکٹر وانندو ہسارنگا کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

کولمبو(سپورٹس ڈیسک)سری لنکا کے آل راﺅنڈر وانندو ہسارنگا نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کرلیا،اس حوالے سے سری لنکن کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ وانندو ہسارنگا نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے فیصلے سے آگاہ کیا ہے، وہ مختصر دورانیے کی کرکٹ کے کیریئر کو لمبا کرنے کے لیے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہو رہے ہیں،سری لنکا کرکٹ بورڈ کے سی ای او ایشلے ڈی سلوا نے کہا ہے کہ ہم وانندو ہسارنگا کے فیصلے کو تسلیم کریں گے، ہمیں یقین ہے کہ ان کا وائٹ بال کرکٹ میں اہم کردار رہے گا،واضح رہے کہ وانندو ہسارنگا نے سری لنکا کے لیے 4 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں جبکہ وہ 48 ون ڈے اور 58 ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیل چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں