انگلینڈ کے کرس ووکس نے آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ جیت لیا

دبئی(سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ کے کرس ووکس کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )مینز پلیئر آف دی منتھ قراردیا گیا ہے،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے جولائی کے مہینے کے لیے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کیا جو انگلینڈ کے کرس ووکس کے نام رہا،انگلینڈ کے زیک کرولی اور نیدرلینڈ کے بیٹر بیس ڈی لیڈ کی بھی اس ایوارڈ کے لیے نامزدگی ہوئی تھی،آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ جیتنے پر کرس ووکس نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایشز کی کارکردگی ایک ٹیم ورک کا نتیجہ ہے لہذا کوئی بھی انفرادی ایوارڈ ٹیم ورک کے بغیر ناممکن ہے لیکن اس کے باوجود پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ (خاص طور پر جب وہ پبلک ووٹ ہو)بہت اچھا لگتا ہے،دوسری جانب آئی سی سی ویمن پلیئر آف دی منتھ کیلئے آسٹریلیا کی آل راﺅنڈر ایشلے گارڈنر کا انتخاب کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں