نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک ) بھارتی آل راونڈر رویندرا جڈیجا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے مقابلے پر خاموشی توڑ دی۔
یہ بھی پڑھیں:ورلڈکپ، قومی ٹیم کو بھارت بھجوانے کا فیصلہ،شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا
پاکستان ٹائم کے مطابق سٹار سپورٹس کو دیئے گئے انٹرویو میں بھارتی آل راونڈر رویندرا جڈیجا نے انکشاف کیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ سے وابستہ ناقابل تردید توقعات اور دباو موجود ہے لیکن بطور کھلاڑی ہندوستان جس بھی میچ میں شرکت کرے وہ ہمارے لیے اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ روایتی حریف کیخلاف ہم اپنی بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن بعض اوقات،چیزیں منصوبہ بندی کے مطابق نہیں ہوتیں، یہ ایک کھیل ہے دونوں طرف کے کھلاڑی اپنے اپنے ممالک کی نمائندگی کر رہے ہوتے ہیں اور جیتنے کیلئے کھیلتے ہیں تاہم کوئی خاص نتیجے کی کوئی گارنٹی نہیں۔بھارتی آل راونڈر نے کہا کہ آپ اپنی پوری کوشش کر سکتے ہیں اور جیتنے کے لیے کھیل سکتے ہیں لیکن دن کے اختتام پر اگر نتیجہ آپ کے مطابق نہیں ہوتا ہے تو آپ کچھ بھی نہیں کر سکتے،اہم بات یہ ہے کہ آپ اپنا سب کچھ دیں اور جیتنے کے لیے کھیلیں۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت نے قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت جانے کی اجازت دے دی