کابل ( سپورٹس ڈیسک)پاکستان بمقابلہ افغانستان ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا، ون ڈے کی سیریز 22سے 26 اگست تک کھیلی جاے گی اور یہ سیریز 3 ون ڈے میچز پر مشتمل ہوگی۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق افغانستان نے پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا،حشمت اللہ شاہدی ون ڈے سیریز میں افغانستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی کریں گے۔اسکواڈ میں راشد خان، محمد نبی ،رحمان اللہ گرباز،ابراہیم زادران شامل ہیں،ریاض حسن،رحمت شاہ،نجیب اللہ زادران،عمرزئی ,نور احمد،مجیب الرحمان،فضل الحق فاروقی شامل ہیں عبد الرحمان،محمد سلیم سافی اور وفادار مومنڈافغانستان اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ ون ڈے کی سیریز 22سے 26 اگست تک کھیلی جاے گی۔
