ایشینز چیمپئنز ٹرافی،قومی ہاکی ٹیم شرکت کیلئے چنئی پہنچ گئی

ایشینز چیمپئنز ٹرافی،قومی ہاکی ٹیم شرکت کیلئے چنئی پہنچ گئی

لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان ہاکی ٹیم ایشینز چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لئے بھارت کے شہر چنئی پہنچ گئی،شیڈول کے مطابق پاکستان اپنا پہلا میچ ملائیشیا کے خلاف 3 اگست کو کھیلے گا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق قومی ہاکی ٹیم واہگہ بارڈ کے راستے بھارت میں داخل ہوئی اور براستہ امرتسر دہلی اور دہلی سے چنئی پہنچی۔ایونٹ کے شیڈول کے مطابق پاکستان اپنا پہلا میچ ملائیشیا کے خلاف 3 اگست کو کھیلے گا جبکہ قومی ٹیم 4 اگست کو اپنے دوسرے میچ میں کوریا اور 6 اگست کو جاپان کے مدمقابل ہوگی۔شیڈول کے مطابق پاکستان اپنا چوتھا میچ چائنہ کے خلاف 7 اگست جبکہ ا?خری راو¿نڈ میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 9 اگست کو کھیلے گا۔یاد رہے کہ ایشین چیمپئنز ٹرافی کا فائنل 12 اگست کو کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں