لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز 22 سے 26 اگست تک سری لنکا میں کھیلی جائے گی۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 22 اگست کو ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ون ڈے بھی 24 اگست کو ہمبنٹوٹا میں ہوگا۔پاکستانی ٹیم 17 اگست کو سری لنکا پہنچے گی اور 19 سے 21 اگست تک ہمبنٹوٹا میں ٹریننگ کرے گی۔پاکستان ٹیم 27 اگست کو وطن واپس روانہ ہوگی۔
