ورلڈکپ ویڈیو میں بابر اعظم کی غیرموجودگی پر اداکارہ ماورہ خاموش نہ رہ سکیں، پیغام جاری کردیا

ورلڈکپ ویڈیو میں بابر اعظم کی غیرموجودگی پر اداکارہ ماورہ خاموش نہ رہ سکیں، پیغام جاری کردیا

کراچی (وقائع نگار ) ورلڈکپ ویڈیو میںکپتان بابر اعظم کی غیرموجودگی پر اداکارہ ماورا حسین خاموش نہ رہ سکیں اورپیغام جاری کرتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی۔ ماورا حسین نے لکھا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہمارے ساتھ کتنی ہی بار ایسا سلوک کیا جائے جیسے کہ ہم موجود ہی نہیں ہیں، ہم پھر بھی ہمیشہ ہمت و حوصلہ بلند رکھ کر دوبارہ کھڑے ہوتے ہیں اور تمام مشکلات کے باوجود صف اول میں جگہ بنا لیتے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے اکتوبر میں ہونے والے ورلڈ کپ کی پروموشنل ویڈیو جاری کی تھی جس میں ون ڈے فارمیٹ میں نمبر ون پوزیشن پر موجود بابر اعظم کو نہیں دکھایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ورلڈ جونیئرسکواش چیمپئن شپ،پاکستانی کھلاڑی حمزہ خان سیمی فائنل میں پہنچ گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں