عالمی انڈر21 سنوکر چیمپئن شپ ، پاکستانی کھلاڑی نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

عالمی انڈر21 سنوکر چیمپئن شپ ، پاکستانی کھلاڑی نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ریاض ( مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی انڈر21 سنوکرچیمپئن شپ میں پاکستان کے کھلاڑی حمزہ الیاس نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیاجبکہ احسن رمضان کو کوارٹرفائنل میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق ریاض سعودی عرب میں جاری چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل مقابلوں میں پاکستان کے حمزہ الیاس نے بھارت کے دھرو پٹیل کو 2-4 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔دوسری جانب پاکستانی کھیلاڑی احسن رمضان کو ویلز کے لیام ڈیویز کے ہاتھوں 3-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔عالمی انڈر 21سنوکر چیمپئن شپ کا فائنل کل اتوار کو کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:بابر اعظم کے بعد امام الحق بھی لنکا پریمیئر لیگ کا حصہ بن گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں