پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز،ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی

  گال(سپورٹس رپورٹر ) پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل سے گال انٹرنیشنل سٹیڈیم میں شروع ہو گا اور اس سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بابر اعظم کے بعد امام الحق بھی لنکا پریمیئر لیگ کا حصہ بن گئے

کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کا کہنا ہے کہ سری لنکا کیخلاف سیریز کیلئے بھرپور تیاری کی ہے،پہلے لاہور،پھر کراچی اور اب گال میں پریکٹس کی۔پریکٹس میچ میں کھلاڑیوں نے اچھا پرفارم کیا،میں بطور کپتان ٹیم کی تیاری سے مطمئن ہوں۔اس سے قبل پاکستان نے سری لنکا کرکٹ پریذیڈنٹ الیون کے خلاف دو روزہ وارم اپ میچ کھیلا جو ڈرا ہو گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 8 کا اینتھم پر کتنی رقم لگی؟تفصیلات جانئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں