اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بیٹر امام الحق کا بھی لنکا پریمیئر لیگ میں معاہدہ طے پا گیا،وہ پہلی بار پاکستان سے باہر کسی لیگ میں حصہ لیں گے جس کیلئے اوپنر بلے باز کا کولمبو سٹرائیکر سے معاہدہ ہوا ہے۔
اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا بھی لنکا پریمیئر لیگ کے ساتھ معاہدہ ہو گیا ہے، بابر اعظم ایل پی ایل میں براہ راست معاہدہ کرنے والے کرکٹرز کی فہرست میں شامل ہیں۔یاد رہے کہ لنکا پریمیئر لیگ رواں سال 30جولائی سے 22اگست تک شیڈول ہے۔
