لندن(سپورٹس رپورٹر)پرتگال کےاسٹارفٹبالرکرسیٹیانورونالڈو کے سعودی کلب النصر پرفٹ بال کی عالمی تنظیم ’فیفا‘ نے نئے کھلاڑیوں کو شامل کرنے پرپابندی عائد کردی، النصرکو 2018میں احمد موسی کی منتقلی کے معاہدے پر لیسٹر کو ایڈ آن فیس ادا کرنے میں ناکامی پر نئے کھلاڑیوں کو رجسٹر کرنے سے روکاگیا۔
فیفا کا کہنا ہے کہ النصر کلب احمد موسی کی پچھلی ٹیم لیسٹر کو کارکردگی سے متعلق اضافی فیس کے علاوہ سود کی مد میں تقریبا 5 لاکھ ڈالر سے زائد فیس ادا نہ کرنے پر پابندی عائد کی ہے،موسیٰ نے2018 میں 18 ملین ڈالرمیں معاہدہ کیا تھا اوراس دوران ٹیم نے لیگ جیتی جبکہ دو سال بعد انہیں دوبارہ ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا،سال 2021میں النصرکو فیفا کی جانب سے انتباہ جاری کیا گیا تھا کہ اگروہ فیس کا تصفیہ کرنے میں ناکام رہے ۔
