ذکا اشرف اور سیکریٹری انڈین کرکٹ بورڈ کی ملاقات،معاملات کا حل ڈھونڈلیا

ذکا اشرف اور سیکریٹری انڈین کرکٹ بورڈ کی ملاقات،معاملات کا حل ڈھونڈلیا

ڈربن(سپورٹس ڈیسک) پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ کی ڈربن میں ملاقات ہوئی ہے جس میں دونوں شخصیات نے مل بیٹھ کر معاملات کا حل ڈھونڈنے پر اتفاق کرلیا ہے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ تعلقات میں برف پگھلنا شروع ہوگئی ہے، ذکا اشرف اور جے شاہ کی ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ کرکٹ تعلقات پر بات چیت ہوئی جس میں دونوں بورڈ عہدیداران نے کرکٹ روابط میں بہتری لانے پر اتفاق کیا ہے، یہ ملاقات آئی سی سی کے سالانہ اجلاس کی سائیڈ لائن پر خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں ایشیا کپ کے ہائبرڈ ماڈل پر بات چیت کے علاوہ 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی شرکت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذکاء اشرف نے جے شاہ کو ایشیاء کپ میں پاکستان آنے کی دعوت دی، جے شاہ نے پاکستان میں ایشیاء کپ دیکھنے کی دعوت قبول کرلی۔جواب میں جے شاہ نے زکاء اشرف کو بھارت میں ورلڈکپ میں دیکھنے کی دعوت دی، ذکاء اشرف نے بھی ورلڈکپ کے دوران دورہ بھارت کی دعوت خوش دلی سے قبو ل کرلی۔
ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ آپ ہماری مہمان نوازی سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکیں گے، پاکستانی عوام اپنے مہمانوں کی قدر کرنا جانتی ہے، ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہ یہ ایک اچھی شروعات ہے، مستقبل میں مزید ملاقاتیں ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے دو کھلاڑیوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں