بنگلہ دیش کیخلاف سیریز سے قبل افغانستان کو دھچکا، نوین الحق انجری کا شکار

کابل (سپورٹس رپورٹر ) افغانستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نوین الحق گھٹنے کی انجری کا شکار ہوکر بنگلہ دیش کیخلاف سیریز سے باہر ہوگئے۔
افغانستان کرکٹ بورڈ کے مطابق نوین الحق سرجری کے لیے انگلینڈ جائیں گے، وہ بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ نوین الحق کی جگہ بنگلادیش کے خلاف نجات مسعود کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں