ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی نہ کرنے پر ویسٹ انڈین کرکٹرز اپنے بورڈ پر برس پڑے، تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی نہ کرنے پر ویسٹ انڈین کرکٹرز اپنے بورڈ پر برس پڑے، تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

کیربین (سپورٹس ڈیسک)سکاٹ لینڈ سے شکست کے بعد ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی نہ کرنے پر ویسٹ انڈین کرکٹرز اپنے ہی کرکٹ بورڈ پر برس پڑے اور سخت تنقید کا نشانہ بنادیا۔
کارلوس بریتھ ویٹ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ کم ترین جگہ ہے جہاں آپ جا سکتے ہیں،یہ چیز عرصہ دراز سے ہماری طرف بڑھ رہی تھی، گزشتہ برس ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کا سپر 12 مرحلہ مس کیا،ویسٹ انڈیز کرکٹ کو بے شمار مسائل کا سامنا ہے، ٹیلنٹ کی شناخت نہ کر پانا مسائل میں سے ایک ہے۔
سابق ویسٹ انڈیز ٹیسٹ فاسٹ بولر این بشپ کا کہنا تھا کہ یہ ڈرامائی انداز سے اپنے ایک مقام سے گرنا ہے، ویسٹ انڈیز ٹیم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ دو دو بار جیت چکی ہے، کپتان تبدیل کرو، کوچ تبدیل کرو ، جو چاہے تبدیلی لا ئیں لیکن نتائج توقعات کے برعکس ہیں،ورلڈ کپ کوالیفائر سپر سکس میں اسکاٹ لینڈ سے شکست کے ساتھ ہی دو مرتبہ کا عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز پہلی بار ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی نہ کرسکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں