چیئرمین پی سی بی کا انتخاب،لاہور ہائی کورٹ سے خبر آ گئی

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کے چیئرمین کا انتخاب کروانے کی اجازت دیتے ہوئے الیکشن کے خلاف حکم امتناع واپس لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں:ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان، پاکستان کرکٹ بورڈ کا ردعمل بھی آگیا
”پاکستان ٹائم“کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی سی بی کا انتخاب کروانے کی اجازت دیدی۔ جسٹس انوار حسین نے تمام دلائل سننے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے چیئرمین پی سی بی کے الیکشن کے خلاف حکم امتناعی واپس لے لیا۔درخواست گزار کا کہنا تھا کہ مینجمنٹ کمیٹی کی منظوری سے بنائے بورڈ آف گورنرز کو پی سی بی الیکشن کمشنر نے عہدوں سے ہٹا دیا، پی سی بی الیکشن کمشنر نے غیر آئینی اقدام کرتے ہوئے بورڈ آف گورنرز کے نوٹیفیکیشن کوکالعدم قرار دیا اور غیر قانونی اقدام کرتے ہوئے نیابورڈ آف گورنرز تشکیل دیا۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ پی سی بی الیکشن کمشنر کا ازخود نیا بورڈ آف گورنرز تشکیل دینے کا اقدام غیر آئینی قرار دیاجائے اور عدالتی فیصلےآنے تک پی سی بی انتخابات روکنے کا حکم دیاجائے۔جسٹس انوار حسین نے چیئرمین پی سی بی کے الیکشن کے خلاف تمام درخواستیں یکجا کرنے کی سفارش کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس کو ارسال کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی میٹنگ میں پاکستان کی نمائندگی کون کرے گا؟نام سامنے آ گیا

یاد رہے کہ پیپلزپارٹی نے چند روز پہلے ذکا اشرف کو چیئرمین پی سی بی بنانے کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کی تعیناتی کے لیے بورڈ آف گورنرز کے لیے ذکا اشرف اور مصطفی رمدے کے ناموں کی منظوری دی تھی۔امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ سابق چیئرمین ذکا اشرف ایک بار پھر چیئرمین پی سی بی کا عہدہ سنبھالیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی نسل پرستی پر غیر مشروط معافی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں