پاکستان فٹبال ٹیم ٹاپ 200 سے پھر آوٹ ہو گئی

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)پاکستان فٹبال ٹیم فیفا رینکنگ میں ٹاپ 200 سے پھر آوٹ ہو گئی۔
تازہ فیفا رینکنگ میں پاکستان فٹبال ٹیم 6 درجہ تنزلی کے بعد 201 ویں پوزیشن پر موجود ہے جبکہ اس سے پہلے پاکستان فٹبال ٹیم 195ویں پوزیشن پر براجمان تھی،فیفا کی رینکنگ میں کل 211ممالک کی ٹیمیں موجود ہیں۔تازہ ترین رینکنگ میں ارجنٹائن نے برازیل سے پہلی پوزیشن چھین لی اور برازیل دو درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلا گیا جبکہ فرانس فیفا کی نئی رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر ہے۔یاد رہے کہ ساوتھ ایشین فٹبال فیڈریشن(ساف)چیمپئن شپ میں پاکستان کو مسلسل تین شکستوں کا سامنا کرنا پڑا،پاکستان گروپ اے میں اپنے تینوں میچ ہار کر ایونٹ سے باہر ہو گیا۔مسلسل شکستوں کے بعد قومی فٹ بال ٹیم مزید تنزلی کا شکار ہو گئی ہے۔فیفا رینکنگ میں صرف 10 ٹیمیں پاکستان سے نیچے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں