ورلڈکپ،کرس گیل نے چار سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کر دی

کیریبین (سپورٹس رپورٹر) ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان کرس گیل نے ورلڈکپ 2023کیلئے چار سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے حوالے سے پیش گوئی کر دی۔
”پاکستان تائم“کے مطابق سٹار بلے باز کرس گیل کاکہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے پاکستان،بھارت،انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہوں گی،پاکستان اور بھارت جب ایک دوسرے کے مدمقابل ہوتے ہیں تو کھیل مقبولیت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔انہوں نے طنز کرتے ہوئے مزید کہا کہ اگر وہ بھارتی کرکٹ بورڈ یا آئی سی سی کے اعلی عہدے پر ہوتے تو وہ ان ہائی پروفائل میچوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کے لیے نمایاں طور پر زیادہ مالی معاوضے ادا کرتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں