کیریبین لیگ، اعظم خان پاکستان کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی باز اعظم خان کا کیریبین پریمیئر لیگ(سی پی ایل)میں پرکشش معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے بعد وہ لیگ میں پاکستان کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے ہیں۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق کیریبین پریمیئر لیگ(سی پی ایل) 2023 کے آئندہ ایڈیشن میں پاکستان کے تین کھلاڑی اعظم خان،عماد وسیم اور محمد عامر شامل ہوں گے۔کیریبین لیگ میں اعظم خان پاکستان کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے ہیں۔کیریبین لیگ میں اعظم خان کو گیانا کی جانب سے کھیلنے کے ایک لاکھ 20ہزار ڈالرز (3کروڑ 43 لاکھ پاکستانی روپے)ملیں گے جو کہ اس سال کسی بھی پاکستانی کو اس لیگ میں ملنے والی سب سے زیادہ رقم ہے،سی پی ایل 2023 کا ایڈیشن 16 اگست سے 24 ستمبر تک ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں