کرکٹ ورلڈ کپ،وسیم اکرم نے پاکستانی شاہینوں بارے بڑی پیش گوئی کر دی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا کہنا ہے پاکستان ٹیم اتنی باصلاحیت ہے کہ وہ ٹورنامنٹ میں آگے جا سکتی ہے،بھارتی کنڈیشن بھی ہم سمجھتے ہیں،بابر اعظم کی کپتانی میں کوئی مسئلہ نہیں ہے بلکہ ہم مسئلہ پیدا کرتے ہیں،بابر اعظم کو کپتانی انجوائے کرنے دیں۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں
”پاکستان ٹائم“کے مطابق وسیم اکرم نے میگا ایونٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا بھارت میں بطور کمنٹیٹر اور سابق کھلاڑی اچھا تجربہ رہا ہے،جو بھی بھارت جاتا ہے چاہے ایکٹر ہو یا کھلاڑی اچھا رسپانس ملتا ہے۔امید ہے ورلڈ کپ اچھے انداز سے منعقد ہوگا۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ معاملات ایک سے دوسری حکومت کے درمیان ہوتے ہیں حکومتی معاملات وہی سمجھ سکتے ہیں،چیئرمین کے عہدے تبدیل ہونے سے کرکٹ اسٹرکچر اور کھلاڑیوں پر اثر پڑے گا۔ورلڈ کپ شیڈول میں نے دیکھا ہےجہاں پاکستان کا میچ شیڈول ہے وہاں کھیلنا ہوگاکسی وینیو کا مسئلہ نہیں بنایا جانا چاہئے۔قومی ٹیم کے حوالے سے وسیم اکرم نے کہا کہ فاسٹ بولر شاہین آفریدی ابھی نوجوان ہے ،جتنا کھیلے گا اس کیلئے بہتر ہے،شاہین ایک ورلڈ کلاس بولر ہے۔کوچ کے حوالے سے انہوںنے کہا کہ جب ٹیم کاکوچ پاکستانی ہو تو کوچ پر تنقید ہوتی ہےاور جب باہر کا ہو تب بھی ہوتی ہے،میں نے آن لائن کوچنگ کا پہلی مرتبہ سنا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں