کرکٹ ورلڈ کپ2023، وریند سہواگ کی پاکستان سے متعلق بڑی پیش گوئی کردی

کرکٹ ورلڈ کپ2023، وریند سہواگ کی پاکستان سے متعلق بڑی پیش گوئی کردی

ممبئی (سپورٹس ڈیسک) سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر وریند سہواگ نے ورلڈ کپ میں پاکستان کے سیمی فائنل تک پہنچنے کی پیش گوئی کردی۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان، بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں سیمی فائنل کھیلیں گی۔وریندر سہواگ نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم میچ کون جیتے گا لیکن جس ٹیم نے پریشر ہینڈل کیا وہ ہی کامیاب ہوگا، پہلے کی نسبت بھارت اب پاکستان کیخلاف پریشر ہینڈل کرلیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نووے کی دہائی میں پاکستان کی ٹیم اعصاب پر قابو پالیتی تھی، تاہم 2000 کے بعد سے بھارت کی ٹیم اعصاب پر قابو بہتر انداز میں کررہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی پلئیر یہ کہتا ہے کہ اس میچ کا پریشر نہیں تو وہ ٹھیک نہیں ہے۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں