اسپیشل اولمپکس،سفیر عابد سائیکلنگ میں گولڈ میڈل جیت لیا

اسپیشل اولمپکس،سفیر عابد سائیکلنگ میں گولڈ میڈل جیت لیا

برلن(سپورٹس ڈیسک) پاکستانی ایتھلیٹ سفیر عابد نے 16 ویں اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز کے سائیکلنگ ایونٹ کی 10 کلومیٹر ٹائم ٹرائل ریس میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایشین اتھلیٹکس چیمپئن شپ ، ارشد ندیم انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہو گئے
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے سفیر عابد نے 10 کلومیٹر کا فاصلہ 23 منٹ اور 02.02 سیکنڈ میں مکمل کیا، اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز میں پاکستان اب تک 10 گولڈ میڈلز جیت چکا ہے۔سفیر عابد کا کہنا تھا کہ پہلی بار ورلڈ گیمز میں حصہ لیا ہے جس کیلئے پچھلے دوسال سے تیاری کررہا تھا، کوچز ماہم طارق اور عادل لاکھو نے میری ٹریننگ پر بھرپورتوجہ دی، آنے والے انٹرنیشنل ایونٹس میں پاکستان کیلئے مزید میڈلز جیتنا چاہتا ہوں۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں