سابق بھارتی کرکٹر سریش رائنا نے ہوٹل کھول لیا

ممبئی (سپورٹس ڈیسک )سابق بھارتی کرکٹر سریش رائنا نے نیدرلینڈز کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم میں ہوٹل کھول لیا۔ اپنے ایک پیغام میں رائنا کا کہنا تھا کہ میں پرجوش ہوں،ریسٹورنٹ میں صارفین کو ہندوستانی کھانوں کا مستند ذائقہ فراہم کیا جائے گا،کھانے اور کھانا پکانے کا میرا جذبہ مرکزی حیثیت رکھتا ہے،میں ہندوستانی کھانوں کو یورپ تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرنے کی کوشش کروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں