لاہور (سپورٹس ڈیسک) پی سی بی کا نیا بورڈ آف گورنرز تشکیل دے دیا گیا جب کہ کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین کا انتخاب 27 جون کو ہوگا۔جبکہسابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا تجویز کردہ پی سی بی کا بورڈ آف گورنرز مسترد کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایشین اتھلیٹکس چیمپئن شپ ، ارشد ندیم انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہو گئے
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق پی سی بی کا نیا بورڈ آف گورنرز تشکیل دے دیا گیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کے قائم مقام چیئرمین اور چیف الیکشن کمشنر احمد شہزاد رانا کے مطابق وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی تحلیل ہونے کا نوٹیفیکیشن موصول ہونے کے بعد نجم سیٹھی کی سربراہی میں مینجمنٹ کمیٹی کے تجویز کردہ پی سی بی کا بورڈ آف گورنرز کے ناموں کو مسترد کردیا۔دوسری جانب پی سی بی کے الیکشن کمشنر نے انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین کا انتخاب 27 جون کو ہوگا ہوگا۔
Election Commissioner constitutes PCB BOG as per IPC notification(s)
Details here ⤵️ https://t.co/akZGb9602H— PCB Media (@TheRealPCBMedia) June 22, 2023
خیال رہے کہ اس سے قبل چیئر مین کا انتخاب 28 جون کو ہونا تھا تاہم 28 جون سے یکم جولائی تک عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کا اعلان وفاقی حکومت نے کررکھا ہے۔