پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا کاشیڈول جاری

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، دو ٹیسٹ میچز کی سیریز گال اور کولمبو میں کھیلی جائے گی جب کہ ٹیم دو روزہ وارم اپ میچ بھی کھیلے گی،پاکستانی کرکٹ ٹیم 9 جولائی کو کولمبو پہنچے گی، ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستانی ٹیم 11اور 12 جولائی کو دو روزہ وارم اپ میچ بھی کھیلے گی۔

یہ بھی پڑھیں:ویرات کوہلی کتنی جائیداد کے مالک ہیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
”پاکستان ٹائم“کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا کاشیڈول جاری کردیا گیا ہے ۔پہلا ٹیسٹ گال انٹرنیشنل سٹیڈیم میں 16 سے 20 جولائی تک کھیلا جائے گا،یہ وہی سٹیڈیم ہے جہاں پاکستانی ٹیم نے گزشتہ سال 342 رنز کا ہدف عبور کرکے چار وکٹوں سے ٹیسٹ میچ جیتا تھا، یہ اس گراونڈ پر سب سے بڑا ہدف عبور کرکے ٹیسٹ جیتنے کا ریکارڈ ہے۔دوسرا ٹیسٹ میچ کولمبو کا سنہالیز سپورٹس کلب میں 24سے 28جولائی تک کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم نے آخری مرتبہ گزشتہ سال جولائی میں سری لنکا کا دورہ کیا تھا جہاں کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز ایک ایک سے برابر رہی تھی،دونوں ٹیسٹ میچز گال میں کھیلے گئے تھے۔پاکستانی ٹیم کی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 25 – 2023 کی پہلی سیریز ہے۔پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔بابراعظم ( کپتان )محمد رضوان( وکٹ کیپر اور نائب کپتان )عامر جمال،عبداللہ شفیق،ابرار احمد،حسن علی،امام الحق،محمد حریرہ،محمد نواز،نسیم شاہ،نعمان علی،سلمان علی آغا،سرفراز احمد،سعود شکیل،شاہین آفریدی اور شان مسعود ٹیسٹ سکواڈ کا حصہ ہیں۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں