دبئی (سپورٹس رپورٹر ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ کپ کوالیفائر کے ٹکٹس کا اعلان کردیا، یہ ٹکٹس شائقین کرکٹ آن لائن خرید سکتے ہیں۔ آئی سی سی کے مطابق کوالیفائرمیچز18جون سے29جولائی تک زمبابوے میں کھیلے جائیں گے ، دس ٹیمیں ایکشن میں ہونگی۔ اس کے علاوہ زمبابوے، نیدرلینڈ، اسکاٹ لینڈ، عمان، نیپال،سری لنکا شامل ہیں ،امریکہ، یواے ای، ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کی ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔ خیال رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ اکتوبر میں بھارت میں شیڈول ہے ۔
