لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کے شیڈول میں تاخیر کیوں ہے اس پر مجھے خود بھی حیرت ہے بطورِ کرکٹر میں چاہتا ہوں کہ پاک بھارت ٹیمیں ایک دوسرے کے ساتھ کرکٹ کھیلیں، ۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہمحمد یوسف کا کہنا تھا کہ بطور کرکٹر میں چاہتا ہوں کہ پاک بھارت ٹیمیں ایک دوسرے کے ساتھ کھیلیں، ورلڈ کپ کے شیڈول میں تاخیر کیوں ہے اس پر مجھے خود بھی حیرت ہے، ہمارے ٹائم میں تو شیڈول جلدی آجاتا تھا، پی سی بی کا آئی سی سی پر دباو ہے یا نہیں اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔ انہوں نے پاکستان کرکٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت ضروری ہے کہ بچے گراونڈ میں آکر کرکٹ کھیلیں، پہلے بھی ماڈل ٹاون گرینز سے وہاب ریاض،سلمان بٹ اور اعزاز چیمہ جیسے کھلاڑی سامنے آئے، ایسے کیمپ ہونا بہت ضروری ہے، پہلے دور والی کرکٹ اب نہیں ہوتی، ماڈل ٹاون میں چھ کرکٹ گراونڈ ہے، میچز آئی سی سی اور بورڈ ممبران پلان کرتا ہے۔
